حیدر علی

پیرالمپئن حیدر علی نے ستارہ امتیاز والدین کے نام کر دیااگلا ہدف امریکہ میں ہونیوالی سمر پیرا لمپکس ہے، حیدر علی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز )پاکستان کے نامور پیرا لمپئن ایتھلیٹ حیدر علی نے اپنا ستارہ امتیاز ایوارڈ والدین کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیوں، حوصلہ افزائی اور دعاں نے انہیں پاکستان کے کامیاب ترین پیرا ایتھلیٹس میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلی سول اعزاز ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے حیدر علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اور ملک کے لیے عالمی سطح پر اعزازات جیتنا ہمیشہ ان کا خواب رہا ہے۔حیدر علی نے ڈاریکٹر نیشنل ہاسپیٹل اور چیف ایگزیکٹو ایکٹویٹ رضوان آفتاب احمد اور نیشنل پیرا لمپک کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے پورے اسپورٹس کیریئر میں بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ اگلا بڑا ہدف 2028 میں امریکہ میں ہونیوالی سمر پیرا لمپکس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں