چینی

خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چینی برآمد کی سمری موخر کردی گئی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )وفاقی حکومت نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چینی برآمد کی سمری موخر کر دی۔ذرائع وزارت صنعت وپیداوارکے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں کمیٹی نےشوگرملزمالکان کی درخواست پر 10لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی سمری موخر کردی،فیصلہ شراکت داروں کی مشاورت کے بعد مقامی طورپر قلت کے پیدا ہونے کے خدشے کے باعث کیا گیا۔

ایف بی آر ڈیٹا کے مطابق شوگر مل ان ٹیک سے آئندہ تین ماہ تک بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،کمیٹی کے مطابق چینی کا معاملہ وزارت صنعت و پیداوار کے بجائے وزارت غذائی تحفظ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ شوگرملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو پیداوار کے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں اس وقت چینی کی پیداوار 78 لاکھ ٹن ہے۔

تاہم ایف بی آر اور کین کمشنر کے اعداد وشمار کے مطابق برآمدکی اجازت دینے سے مقامی مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے،حکومت کوشبہ ہےشوگرملزنے اسٹاک میں درآمد کی جانےوالی تین لاکھ ٹن چینی بھی شامل کی ہے۔ گزشتہ سال بھی شوگر ملز نے چینی سرپلس شو کر کے برآمد کی،شوگرملز کے اس اقدام سے مقامی مارکیٹ میں قلت پیدا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں