نئی دہلی (کامرس ڈیسک ) پیر کے روز پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ۔اس سے قبل 15 مئی کو بھی انڈیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔قیمتوں میں یہ اضافہ چار برس کے طویل وقفے کے بعد کیا گیا تھا۔
اب مزید اضافے کے بعد دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 102 روپے 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 95 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس نے لکھا کہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کےلئے مودی عوام کی جیب کاٹنے میں مصروف ہیں۔