مریم نواز

وزیراعلیٰ کا چاند رات اور عیدالاضحی کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم، سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالاضحی کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی اورعید اجتماعات میں میٹل ڈی ٹیکٹر اورواک تھرو گیٹ کی تنصیب کا حکم دیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو علماء کرام سے ملاقات کی ہدایت کیـعلما ء کرام کو عیدالاضحی پر حکومت پنجاب کے سکیورٹی، صفائی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی ـ

حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی ہدایت کیـچاند رات پر مارکیٹوں میں پٹرولنگ اور لیڈیز پولیس تعینات کرنے کاحکم دیاـسکیورٹی آپریشن کے لئے سیف سٹی رئیل ٹائم مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئیـکالعدم تنظیموں کی طرف سے کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے کیمپ پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیاـ

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کالعدم تنظیموں کے کیمپ پر پابندی کے لئے ڈی پی اوز کو خود وزٹ کرنے کی ہدایت کیـسوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر نفرت انگیز مواد کی ممانعت یقینی بنانے کا حکم دیاـعید الاضحی پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کیـہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی نے عیدالاضحی پر سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ـ

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 38507 مقامات پرنماز عید کے اجتماعات ہوں گے ـدفعہ 144کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے بھوننے پر پابندی لگا دی گئی ـڈرین اور پبلک مقاما ت پر جانوروں کی باقیات پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گیـعیدالاضحی پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں