زرعی اورکیمیائی مصنوعات

زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں زرعی اورکیمائی مصنوعات کی درآمدات پر8.587ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی اورکیمائی مصنوعات کی درآمدات کاحجم 8.106ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

اپریل میں زرعی اورکیمائی مصنوعات کی درآمدات پر817ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجومارچ کے 703ملین ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اپریل کے 860ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک کامجموعی درآمدی بل 57.40ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 53.48ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7.3فیصدزیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں