شفیع جان

نام نہاد وفاقی تجربے کار معاشی ٹیم زمینی حقائق سے لاعلم ہے، شفیع جان

پشاور( نیوز ڈیسک)وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نام نہاد وفاقی تجربے کار معاشی ٹیم زمینی حقائق سے لاعلم ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو معاشی عدم استحکام سے دو چار کر دیا۔

شفیع جان نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت بیرونی قرضوں کے سہارے معیشت چلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔وزیرِ اطلاعات کے پی نے مززید کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس سرمایہ کاری بڑھانے کےلئے کوئی حکمتِ عملی موجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں