لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور میں روٹی 17 سے 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، گندم کی قیمت اوپن ہونے سے فی من آٹا 800 روپے تک مہنگا ہوگیا ۔عوام روٹی کی قیمت میں اضافے پر تلملا اٹھے ۔
ان کاکہناہے کہ مالی حالات پہلے ہی خراب ہیں ،اب روٹی کھانے سے بھی گئے۔ شہریوں کاکہناہے کہ دیہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کیونکہ کام ملتا نہیں اورروٹی مہنگی کرتے جارہے ہیں۔