لاہور(نیوز ڈیسک )وزیرِ زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے چین کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سید عاشق حسین کرمانی نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں زرعی مشینری کی مینوفیکچرنگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ملکی مجموعی پیداوارکی 76 فیصد گندم، 62 فیصد چاول، 54 فیصد کپاس،98 فیصد مکئی اور 71.3 فیصد گنا پیدا کرتا ہے۔
وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں زرعی مشینری کی مینوفیکچرنگ اور استعمال کے رجحانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چین سے ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز،ہارویسٹرز ودیگر جدید زرعی مشینری درآمد کی جارہی ہے جبکہ بیج، کھاد، بائیوٹیکنالوجی اور کراپ پروٹیکشن کے شعبوں میں چینی سرمایہکاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کی 60 فیصد دودھ اور 65 فیصد گوشت کی پیداوار فراہم کر رہا ہے، دودھ اور گوشت کی ویلیو ایڈیشن اور برآمد کے لیے خصوصیاقدامات کیے جا رہے ہیں۔چائنیز وفد نے پنجاب میں زرعی شعبہ میں جدت لانے کیلئے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔