سولر پینلز

سولر پینلز کی نئی درآمدی ویلیوز جاری

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سولر پینلز کی نئی درآمدی ویلیوز جاری کرتے ہوئے درآمدی سولر پینلز پر کسٹمز ڈیوٹی کیلئے نئی قیمتیں مقررکردیں۔

ٹئیر ون سولر پینلز کی کسٹمز ویلیو 0.105 ڈالر فی واٹ جبکہ نان ٹئیر ون سولر پینلز کی ویلیو 0.095 ڈالر فی واٹ مقررکردی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے پر ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سولر پینلز کی نئی ویلیوایشن رولنگ نافذ کرکے پرانی ویلیوایشن رولنگ 2012/2025 واپس لے لی ۔

جِنکو، لونگی، ٹرینا اور جے اے سولر ٹئیر ون فہرست میں شامل ہیں،ایس کے ڈی حالت میں درآمد شدہ سولر پینلز پر 12.5 فیصد کم ویلیو لاگو ہوگی،زیادہ انوائس ویلیو پر ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیا جائے گا،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔ سولر پینلز کی درآمد پر نئی کسٹمز پالیسی نافذکرتے ہوئے نئی ویلیوز عالمی قیمتوں کے مطابق مقرر کردی گئی ہیں،ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئی ویلیوز مقرر کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں