لاہور(کامرس ڈیسک) گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا۔کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ملز کی جانب سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے میں سپلائی کیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو یہی تھیلا 2150 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملز کی جانب سے 10 کلو آٹے کا تھیلا فراہم نہیں کیا جا رہا ، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے 1700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں فی من گندم کی قیمت بڑھ کر 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات آٹے کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔