لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے ٹیلی فون کیا ، رابطے میں دونوں رہنمائوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور خطے میں جاری امن کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے امن اقدامات کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت پر تعریف کی۔ دونوں رہنمائوں نے امن کی جاری کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کی طرف سے تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو تہہ دل سے تہنیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ وہ قطر کے امیر کے آئندہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ امیر قطر کے دورے سے پاکستان اور قطر کی پائیدار شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
٭٭٭٭٭