پشاور(نیوز ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے ثابت کیا پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میںفیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن کی ہر جارحیت کا موثر اور فیصلہ کن جواب دیا، معرکہ حق میں دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے، جبکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ معرکہ حق نے قومی اتحاد، اعتماد اور حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا جواب پوری قوت اور قومی یکجہتی سے دیا جائے گا، تاہم پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں، بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔