پیٹرول

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4روپے سے زائد اضافے کا امکان

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ملک میں مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر ، حکومت کےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔

اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فری آن بورڈ( ایف او بی )قیمت میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو 139.03 ڈالر سے بڑھ کر 143.01 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کی جانب سے ٹیکس، لیوی اور شرح مبادلہ سے متعلق فیصلوں کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں