ماہانہ بل

صارفین کے ماہانہ بل پر بتایا جائے گا اس ماہ کتنی سبسڈی دی گئی،ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین کے ماہانہ بل پر بتایا جائے گا کہ اس ماہ کتنی سبسڈی دی گئی۔ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ اسکین کر کے صارفین کو لنک پر رجسٹریشن کرنا ہو گی، رجسٹریشن یقینی بنانے کےلئے ہے کہ بجلی کم استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف ملتا رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ واضح رہے کہ اس کا مطلب کسی بھی طرح سبسڈی ختم کرنا نہیں ہے، حکومت کا موقف ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس عمل کا مقصد فقط وسائل کا صحیح اور منصفانہ استعمال ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی صارفین سبسڈی کےلئے دئیے گئے کیو آر کوڈ پر رجسٹریشن کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں