کراچی(کامرس ڈیسک ) ایران امریکہ متوقع ڈیل کے باعث دو روز میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ فی تولہ سونا 19 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سو نا فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 373 روپے بڑھ کر 8 ہزار 445 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 78 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 744 ڈالر کا ہوگیا ہے۔