ایل پی جی

پشاور میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ،سرکاری نرخ کے برعکس 100 روپے مہنگی فروخت

پشاور(کامرس نیوز)پشاور میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ ایل پی جی سرکاری نرخ کے برعکس 100 روپے تک مہنگی فروخت کی جا رہی ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں گیس 380 سے 420 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 304 روپے مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں اس پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا جبکہ مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں