لاہو ر( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی انتخابی ریلیوں سے کیو ںپریشان ہیں؟، تحریک انصاف کی انتخابی ریلی میں شرکت کرنے کیلئے آ نیوالے شہریوںکا حکومت را ستہ مت روکے، انتخابا ت سے قبل ہی اپنی مقبو لیت کے دعویداروں اور نام نہادتجر بہ کا رو ں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ امپور ٹڈ حکومت او چھے ہتھکنڈوں کی بجائے سیا سی میدان میں تحریک انصا ف کا مقابلہ کرے انتخابی ریلی کے را ستے میں روکا وٹیں کھڑی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم چلانے کا پور ا پورا حق ہے آ خر حکومت تحریک انصاف سے یہ حق کیوں چھیننا چاہتی ہے۔
انہو ںنے کہاہے کہ ملک کے تجر بہ کا ر 13جماعتی پی ڈی ایم ٹو لے کو الیکشن میں اپنی وا ضح شکست نظر آ رہی ہے ، تحریک انصا ف کی پر امن انتخابی ریلیو ں کے را ستے میں رکاوٹ بننے والوں کوعوام پو لنگ ڈے پرووٹ کی طا قت سے پاکستانی سیا ست سے آو ٹ کردینگے۔ تحریک انصاف کودیوار سے لگانے والو ںکی خواہش کبھی پوری نہیں ہو ں ان شا ء اللہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثر یت سے حکومت بنائے گی اور عمران خان پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔