فیصل کریم کنڈی

لیڈر بنتے ہو تو خود میں لیڈر جیسے معیار پیدا کرو ،فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کو مشورہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ لیڈر بنتے ہو تو خود میں لیڈر جیسے معیار پیدا کرو ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ لیڈر خود گھر میں چھپ جائے توکارکنوں کا گھبرانا بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عجیب جیل بھرو تحریک ہے پولیس اعلان کر رہی ہے ” ہے کوئی گرفتاری دینے والا ”۔انہوںنے کہاکہ سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری دینے والے آزادی کی بھیک نہیں مانگتے ۔

انہوںنے کہاکہ زمان پارک لاھور میں کرائے پر جیل جانے والوں کی بھرتی جاری ہے ،انہوںنے کہاکہ عمران خان جمہوری آداب سیکھتے تو آج یہ دن نہ دیکھتے،

اپنا تبصرہ بھیجیں