اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کلنکر جھیل عمر کوٹ میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لئے بلندی درجات کی دعا کی ۔وزیر داخلہ نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔