پشاور (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدرمملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیکشن کی تاریخ دے دی، صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا اس حوالے سے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا کہ صدرمملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ (آج) منگل کو سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہے، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔