شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے کارکنوں کو الیکشن سے قبل متحد ہو نے کا پیغام دیدیا

راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کارکنوں کو الیکشن سے قبل متحد ہو نے کا پیغام دیدیا ۔ سابق وزیراعظم نے ورکرز کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے قبل ہمیں متحد ہونا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ورکرز اور ووٹرز کو متحرک کرنا ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ دھاندلی کے سوا کبھی راولپنڈی سے مسلم لیگ ن ہاری نہیں ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ مایوسں بھائیوں کو ہمیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں