مسرت جمشید چیمہ

عوام حکمران ٹولے کے پیدا کردہ حالات سے تنگ آمد بجنگ آمد کی نہج پر پہنچ گئے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام حکمران ٹولے کے پیدا کردہ حالات سے تنگ آمد بجنگ آمد کی نہج پر پہنچ گئے ہیں،جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کے کارکنان ہی نہیں بلکہ عوام بھی جوق در جوق گرفتاری دینے نکلیں گے،ان شا اللہ حقیقی آزادی کی تحریک اب صحیح معنوں میں عروج پکڑے گی اور ناکامی کا قطعاًکوئی آپشن نہیں ۔زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہامپورٹڈ ٹولہ ظلم، جبر غرضیکہ ہر طرح کے ہتھکنڈے آزما کر تھک جائے گا ہمارے حوصلوں اور عزم میں کمی نہیں دیکھے گا،عمران خان کے سامنے اقتدار نہیں بلکہ پاکستان کو بچانے اور حقیقی طور پر آزاد کرانے کا بڑا مقصد ہے ،اگر عمران خان کو اقتدار عزیز ہوتا تو کبھی بھی دو صوبوںکی حکومتیں تحلیل نہ کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کاسامنابزدل دشمنوںسے ہے جو میدان میں مقابلے کی بجائے چھپ کر وار کر رہے ہیں،کرپشن مارکہ اتحاد انتخابات میں اتر کر ہزیمت، شرمندگی اور ذلالت کا سامنا کرنے سے گھبرا رہا ہے ،الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپے ٹولے کو عوام گھسیٹ کر بیلٹ باکس تک لیکر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں