لاہو ر( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنا آئین شکنی قرارہے ، جیل بھرو تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔لاہور زمان پارک میں عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں میں فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چوہدری نے اب تک کی پیش رفت بارے شرکا کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد سمیت دیگر شریک ہوئے۔شرکا کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کے بارے میں ابتدائی لسٹیں تیار ہوگئیں۔ تحریک کے حوالے سے لسٹیں بھی دے دی گئیں۔فوکل پرسن نے خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کے دوروں کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نا کرکے آئین شکنی کی جارہی ہے۔ موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل عام انتخابات ہے ۔