ایشین نیٹ بال چمپئن

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی

ہانگ کانگ(سپورٹس نیوز)پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ چمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کے فائنل اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے اگلے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو 2028 میں سنگاپور میں ہوگا۔ٹیم کی طرف سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح ، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں