مصطفی زاہد

سلمان خان لاہور آئیں تو شہر میں عام تعطیل کرنا پڑے گی‘ مصطفی زاہد

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار مصطفی زاہد نے بھارتی اداکار سلمان خان سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔انہوں نے مذاقاً کہا ہے کہ اگر سلمان خان کبھی لاہور آئے تو لاہور میں تو عام تعطیل کا اعلان کرنا پڑے گا۔مصطفی زاہد نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے دونوں ممالک میں فنکاروں کی مقبولیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود فنکاروں سے لوگوں کی محبت برقرار رہ سکتی ہے۔پاکستان میں سلمان خان کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے مصطفی زاہد نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ہنستا ہوں کہ اگر سلمان خان لاہور آ جائے تو لاہور میں تو پبلک ہالیڈے کا اعلان کرنا ہو گا۔

گلوکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کا فنکاروں سے جو لگا ہے وہ سیاسی کشیدگی ختم یا تبدیل نہیں کرتی۔واضح رہے کہ مصطفی زاہد نے بالی ووڈ کی آوارا پن اور ایک ولن سمیت متعدد فلموں کے لیے گانے گائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں