لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار فردوس جمال ایک بار پھر اپنی ازدواجی زندگی اور اہلیہ سے علیحدگی کے حوالے سے دیے گئے بیانات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔فردوس جمال حالیہ برسوں میں وہ اپنے مختلف بیانات اور نجی زندگی سے متعلق معاملات کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔
فردوس جمال کے بیٹوں نے ماضی میں لوگوں سے درخواست کی تھی کہ والد کی جانب سے دیے جانے والے بیانات سے متعلق رابطہ نہ کیا جائے، ان کے بیٹوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ والدہ نے والد سے خلع کے لیے درخواست دائر کی ہے۔اب خلع سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا ہے کہ میں نے خلع کا کوئی نوٹس نہیں دیکھا اور مجھے خود بھی معلوم نہیں کہ اس وقت میری ازدواجی حیثیت کیا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کو طلاق نہیں دی اور میں اپنے بچوں کی والدہ کو طلاق دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اگر اہلیہ نے خلع حاصل کر لی ہے تو مجھے اس بارے میں علم نہیں۔فردوس جمال نے واضح کیا کہ میری جانب سے اہلیہ کو طلاق نہیں دی گئی، تاہم دونوں کے درمیان اس وقت بات چیت نہیں ہوتی۔