بیلن ڈی اور فاتح روڈری

کے بیلن ڈی اور فاتح روڈری نے بارسلونا کو مانچسٹر سٹی کے ساتھ متوقع تبادلے کیلئے مذاکرات کی اجازت دیدی

بارسلونا(سپورٹس ڈیسک)سپین کے مڈفیلڈر اور سال 2024ء کے بیلن ڈی اور فاتح روڈری نے بارسلونا کو مانچسٹر سٹی کے ساتھ اپنے متوقع تبادلے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بارسلونا کے ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو تصدیق کی کہ کھلاڑی کی رضامندی کے بعد اب مذاکرات کا راستہ ہموار ہو گیا ہے تاہم یہ کسی حتمی معاہدے کی ضمانت نہیں۔

ذرائع کے مطابق بارسلونا کے مینیجر ہانسی فلک کی روڈری سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس کے بعد 30 سالہ کھلاڑی بارسلونا میں شمولیت کے لیے آمادہ ہوئے۔بارسلونا کی اس پیش رفت کو ان کے روایتی حریف ریال میڈرڈ اور ان کے نئے مینیجر جوزے مورینیو کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے جو خود بھی روڈری کو اپنے کلب میں شامل کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

مانچسٹر سٹی روڈری کا معاہدہ ختم ہونے میں صرف 1 سال باقی رہنے پر انہیں تقریباً 60 ملین یوروز (69 ملین ڈالرز) میں آزاد کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے جبکہ کھلاڑی کی حالیہ فٹنس اور کمر کے آپریشن کے بعد ان کی نئے سیزن میں شرکت پر سوالات برقرار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں