ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے اداکار رچت سنگھ کے ساتھ بڑھتی قربت اور شادی کی افواہوں پر لب کشائی کردی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا بھی یہی سوال ہے لیکن فی الحال ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں، شادی جب ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ہما قریشی کا کہنا تھا کہ فلموں کی کمائی کے اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر پیش کیے جاتے ہیں۔ اداکار کے طور پر آپ دوسروں کے کام دینے کے محتاج ہوتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فلم سازی ایک بڑا رسک ضرور ہے لیکن اپنی کہانیاں خود بنانا ایک تجربہ ہے۔
ہر کہانی بنانے کے لیے 150 یا 800 کروڑ نہیں چاہیے ہوتے، کم بجٹ میں بھی جاندار مواد بنایا جا سکتا ہے۔اداکار رچت سنگھ کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتوں اور شادی کی افواہوں پر ہما قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا بھی یہی سوال ہے لیکن فی الحال ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی جب ہونی ہوگی ہو جائے گی، فی الوقت یہ سال کام کے لحاظ سے ان کے لیے انتہائی مصروف ہے۔