اداکارہ تبو

تبو کو بھارتی عدالت سے ریلیف مل گیا‘ ویب سائٹس سے قابلِ اعتراض فحش مواد ہٹانے کا حکم

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تبو کو شخصیت کے حقوق سے متعلق مقدمے میں دہلی ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے متعدد ویب سائٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز کو تبو کی جانب سے قابلِ اعتراض قرار دیے گئے مواد کو ہٹانے کا حکم دیا۔

اداکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ مواد میری شخصیت کے حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ہتک آمیز اور فحش نوعیت کا بھی ہے۔جسٹس جیوتی سنگھ نے سینئر وکیل سواتی سوکمار کی جانب سے تبو کی نمائندگی کے دوران مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ای کامرس لسٹنگز اور ویب سائٹس پر موجود قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران تبو کی فلموں کے مختلف مناظر بھی زیرِ بحث آئے۔عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں