اسلام آباد (سپورٹس نیوز)صدر الپائن کلب نے کہا ہے کہ براڈ پیک کی تاریخ کا بہت بڑا حادثہ پیش آیا، 9 لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر الپائن کلب کا کہنا تھا کہ پہلے دن دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں اور تیسرے کے کچھ جسمانی اعضا برآمد ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے دن نیپال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اور عمانی خاتون کی لاشیں نکالی گئیں۔ پاک فوج نے ہیلی کاپٹر مہیا کیے اور پانچ لاشیں منتقل کی گئیں۔صدر الپائن کلب آف پاکستان نے کہا کہ 4 نیپالی کوہ پیماﺅں اور ایک چینی کوہ پیما کی لاشیں منتقل کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کوہ پیما کی لاش کی شناخت ہوئی مگر وہ ناقابلِ رسائی علاقے میں تھی جبکہ دیگر 2 کوہ پیماﺅں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔