عبداللہ شفیق

ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کررہا تھا، کم بیک ٹیسٹ میں پرفارمنس اچھی رہی،عبداللہ شفیق

پورٹ آف سپین(سپورٹس ڈیسک) میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کے لئے محنت کر رہا تھا۔

میڈیا سے گفتگومیں عبداللہ شفیق نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے موقع ملا، ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ڈیبیو میچ کھیل رہا ہوں، کم بیک ٹیسٹ میں پرفارمنس اچھی رہی، پچھلے تین، چار ٹیسٹ میچز میں ہماری بیٹنگ پرفارمنس اچھی نہیں رہی تھی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے عبداللہ شفیق نے کہا کہ پہلی اننگز میں بابر اعظم کے ساتھ شراکت داری اچھی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں