برائلر گوشت

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ،فی کلو قیمت454روپے تک پہنچ گئی ،فارمی انڈے 268روپے فی درجن

لاہور(کامرس ڈیسک ) لاہور برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 454 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ۔ نئے نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 285 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 313 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں فارمی انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کےلئے مورثر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں