سنی دیول

سنی دیول کا ڈریم پروجیکٹ: بیٹوں کے ساتھ تاریخی فلم بنانے کا منصوبہ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے اپنے دونوں بیٹوں کرن دیول اور راج ویر دیول کے ساتھ تاریخی شخصیت اشوک پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سنی دیول نے بٹوارہ 1947 کی تشہیری سرگرمیوں کے دوران پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہنشاہ اشوک کی زندگی پر فلم کا خیال ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

سنی دیول کے مطابق فلم ساز راج کمار سنتوشی اور چندر پرکاش دویدی انہیں اس موضوع پر کہانی سنا چکے ہیں، تاہم اس نوعیت کی تاریخی فلم کے لیے بڑے بجٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔اداکار نے کہا کہ وہ ایسی فلم ضرور بنانا چاہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس منصوبے میں وہ اپنے دونوں بیٹوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں، کیونکہ اشوک کی تاریخ بہت وسیع اور دلچسپ ہے۔سنی دیول نے بتایا کہ ماضی میں بڑے بجٹ کی فلم بنانے کے لیے ان کے پاس وسائل محدود تھے، تاہم غدر 2 کی کامیابی کے بعد ان کے حالات بہتر ہوئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں یہ صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں