کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار احسن خان نے مردوں سے اپنی بیویوں کو خود مختار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بیوی کو کبھی ایسی جگہ نہ چھوڑیں کہ وہ ساری زندگی کچن میں ہی گھسی رہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے مردوں سے اپنی بیویوں کو خود مختار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ کامیاب ہو رہے ہیں تو کوشش کریں آپ کی بیوی بھی ذاتی کامیابی دیکھے۔
انہوں نے کہا ‘ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ بیوی ایک جگہ الجھی رہے، بچے پیدا کرے، سسرالیوں کا خیال رکھے اور بس، اگر کوئی عورت ایک ہی جگہ الجھ کر رہ جائے تو اس میں قصور خاوند کا ہوتا ہے۔احسن خان کا کہنا تھا ‘میں ہمیشہ اپنی فیملی میں یہ بات کرتا ہوں کہ آپ کو اگر لگے کہ آپ ترقی کر رہے ہیں تو اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑیں اور اسے ساتھ لے کر چلیں، آپ ایسی جگہ اسے نہ چھوڑیں کہ وہ ساری زندگی صرف کچن میں رہے، جائے ضرور لیکن صرف بچوں کے مسئلوں میں نہ الجھی رہے۔