لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈیجیٹل انفلوئنسر اور سابق کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی اور سابق شوہر سے طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں، وہ اپنی پوسٹس اور ویڈیوز کے ذریعے ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف دعوے بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔
حال ہی میں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ روایتی سرخ عروسی لباس اور خوبصورت کندن زیورات پہنے دلہن کے روپ میں نظر آئیں۔ویڈیو میں ثانیہ ایک شخص سے پوچھتی ہیں کہ میں کسی لگ رہی ہوں؟ جس پر وہ جواب دیتا ہے کہ میری دلہن لگ رہی ہو۔ثانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔ثانیہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار شروع کر دیا۔