لاہور (سپورٹس نیوز)مائیک اسمتھ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔مائیک اسمتھ لیول 4 کوچ ہیں، جو جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مائیک اسمتھ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کوچ کی ذمے داریاں سنبھال سکتے ہیں، اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پی سی بی نے مئی میں بیٹنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھا، بیٹنگ کوچ کے خواہشمند امیدواروں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔