ٹین پن بالنگ

معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن کریں گے۔

اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔آرگنائزنگ کمیٹی میں اعجاز الرحمن چیئرمین، علیم آغا اور آصف اورکزائی وائس چیئرمین، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ آرگنائزنگ سیکرٹری شامل ہیں۔

دیگر اراکین میں محمد حسین چٹھہ، دانیال اعجاز، انجینئر رانا اسد تنویر، اعجاز ریحان، محسن ہادی، کلثوم احمد، منیبہ افتخار، ریحانہ پروین، فاطمہ علی اور زکراف شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں