ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عدنان سمیع نے بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی آنے والی فلم کے لیے ایک نیا گانا ریکارڈ کر لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کی، جس میں وہ فلم کے ہدایت کار انیس بزمی اور موسیقار آنند راج آنند کے ہمراہ نظر آئے۔
عدنان سمیع نے تصویر کے ساتھ لکھا میں نے اکشے کمار کی آنے والی فلم کے لیے ایک خوبصورت گانا ریکارڈ کیا ہے، جس کی ہدایت کاری شاندار انیس بزمی کر رہے ہیں جبکہ موسیقی لاجواب آنند راج آنند نے ترتیب دی ہے۔ ریکارڈنگ سیشن کے دوران ہم نے بھرپور لطف اٹھایا۔
اگرچہ انہوں نے گانے کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم ان کی اس پوسٹ نے مداحوں میں فلم کے لیے مزید تجسس پیدا کر دیا ہے۔عدنان سمیع کی آواز، انیس بزمی کی ہدایت کاری اور اکشے کمار کی موجودگی نے فلم کو سال 2026 کی متوقع بڑی بالی ووڈ ریلیز میں شامل کر دیا ہے۔