سندھ ہائیکورٹ

شہریوں کی گمشدگی درخواست دائر کرنے کے بعد پیروی نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ کا اظہار برہمی

کراچی (کورٹ نیوز)ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو 10 لاپتا افرادکی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ شہریوں کی گمشدگی درخواست دائر کرنے کے بعد پیروی نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے مختلف علاقوں سے 8 لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔

عدالت نے اتحاد ٹاون کے علاقے لاپتا شہری سکندر کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ عدالت نے سچل کے علاقے ایک ساتھ 4 لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواست بھی عدم پیروی پر خارج کردی۔ شہریوں میں شاہنواز، ابراہیم علی، نیہمداد علی، یوسف علی شامل ہیں۔ عدالت نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے لاپتا شمس کی درخواست بھی عدم پیروی پر خارج کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہریوں کی بازیابی کی درخواستیں دائر کرکے پیروی نہیں کی جارہی۔ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں 2026 میں دائر کی گئیں تھیں۔ عدالت نے منگھوپیر کے علاقے سے لاپتا شہری کمال خان کی بازیابی سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے سرجانی کے علاقے لاپتا محمد یوسف کی بازیابی سے متعلق پیش رپورٹ 4 ہفتوں میں طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں