زینب راجہ

فہد شیخ ساتھی فنکاروں کو مذاق کے نام پر غیر آرام دہ محسوس کراتے تھے‘ زینب راجہ

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ زینب راجہ نے اداکار فہد شیخ کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق کے نام پر اکثر ساتھی فنکاروں کو غیر آرام دہ صورتِ حال میں مبتلا کرتے تھے۔زینب راجہ کا ایک تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے ایک ڈرامے میں فہد شیخ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے، وہ مذاق کے نام پر لوگوں کو غیر آرام دہ محسوس کرواتے تھے۔زینب راجہ نے سینئر اداکار اور مصنف سید محمد احمد سے متعلق حالیہ تنازع پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ محمد احمد صاحب کے ساتھ جو کیا گیا وہ دل توڑ دینے والا اور شرمناک ہے، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ کوئی ہمارے والدین کے ساتھ ایسا کرے، اتنے پیارے انسان کے ساتھ کوئی ایسا کیسے کر سکتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں