فہد شیخ

فہد شیخ کی محمد احمد سے بدسلوکی کی تردید، معافی بھی مانگ لی

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات پر اپنی وضاحت جاری کر تے ہوئے معافی مانگ لی۔ تنقید کے بعد فہد شیخ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیو شوٹنگ کے دوران ہونے والے ایک مذاق کا حصہ تھی، کیونکہ سیٹ پر فنکارعموماً ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے کسی عمل سے سید محمد احمد کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

فہد شیخ نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پرسید محمد احمد سے معافی مانگ لی ہے اور اگر وہ چاہیں تو میں دوبارہ بھی کسی عام پلیٹ فارم پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، تاہم انہوں نے سیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا۔

واضح رہے چندروزقبل سید محمد احمد نے ایک انٹرویومیں بتایاتھاکہ ایک کم عمر اداکار نے دومختلف ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران ان کے گنجے پن،قد اور رنگت پرباربارطنزیہ جملے کسے،انہوں نے شوٹنگ کا ماحول خراب ہونے سے بچانے کے لیے خاموشی اختیار کی۔ اس انکشاف کے بعد شوبز شخصیات نے سید محمد احمد سے اظہارِ یکجہتی کیا،جبکہ اداکار شمعون عباسی،اعجاز اسلم سمیت کئی فنکاروں نے متعلقہ اداکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں