مومنہ اقبال

فرانزک شواہد کی بنیاد پر ثاقب خان قصور وار ثابت ہو چکے‘ مومنہ اقبال

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال نے دعوی کیا ہے کہ فرانزک شواہد کی بنیاد پر ثاقب خان قصور وار ثابت ہو چکے۔انہوں نے اپنے جاری قانونی مقدمے سے متعلق اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانزک شواہد میرے مقف کی تائید کرتے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے مقدمے سے متعلق تازہ پیش رفت پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔اپنے بیان میں مومنہ اقبال نے دعوی کیا ہے کہ ثاقب خان کے خلاف فرانزک شواہد موجود ہیں، جبکہ سمیرا خان بھی تحقیقات میں شامل ہو چکی ہیں، کیونکہ اب نہ کوئی رعایت ملے گی اور نہ ہی کوئی دوسرا راستہ باقی ہے۔مومنہ اقبال نے تسلیم کیا کہ مقدمے کی عدالتی کارروائی ابھی جاری ہے اور بعض افراد یہ کہیں گے کہ ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں آیا، تاہم قانونی کارروائی کا ہر مرحلہ انصاف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں