گوہر رشید

گوہر رشید کی عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکار گوہر رشید نے عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہے، تاہم اس کے اظہار کا انداز مہذب ہونا چاہیے۔

ایک انٹرویو کے دوران گوہر رشید کا کہنا ہے کہ خواتین کو کسی بھی صورت میں جنس کی بنیاد پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے، اسی لیے میں فلموں میں آئٹم نمبرز کے بھی خلاف ہوں کیونکہ ایسے گانے خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں بعض پوسٹرز کا انداز بھی غیر مناسب ہوتا ہے، اپنا موقف زیادہ شائستہ اور موثر انداز میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں