اسلام آباد(سپورٹس نیوز) پاکستان اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیموں کے مابین چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل(جمعرات) کو کھیلا جائیگا۔ تفصیل کے مطابق جنوبی کوریا ہاکی ٹیم اور آفیشلز پر مشتمل وفد منگل کو اسلام آباد ایرپورٹ پہنچا۔ دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست اور چوتھا 7 اگست کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔