نعیمہ بٹ

میں ان کی عزت کرتی ہوں، وہ ہماری سینئر ہیں‘ نعیمہ بٹ نے سنگیتا کے الزامات کو مسترد کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے فلم ساز سنگیتا کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہماری سینئر ہیں اس لئے میں ان کی عزت کرتی ہوں۔ حال ہی میں نعیمہ بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مشی خان کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ آپ سب کی محبت کا شکریہ، یہ جواب آپ سب کے لیے ہے، عزت کریں۔

اپنا موقف واضح کرتے ہوئے نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں نے نیک نیتی کے ساتھ پورے منصوبے اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز دی تھیں اور ویسے بھی سنگیتا نے خود ہی یہ تجاویز مانگی تھیں۔انہوں نے تنازع کا باعث بننے والی پیشگی رقم کے حوالے سے کہا کہ میں نے خود کہا تھا کہ میرے پاس تاریخیں دستیاب نہیں ہیں اور میں نے وہ ٹوکن کی رقم بھی واپس کر دی تھی جو انہوں نے ہماری پہلی تعارفی ملاقات میں زبردستی مجھے دی تھی، اس وقت میں خود بھی اس منصوبے کا حصہ بننے کے حوالے سے کشمکش میں تھی،

اس کے باوجود میں نے ہمیشہ ان کا بہت احترام کیا۔اپنی پوسٹ کے اختتام پر نعیمہ بٹ نے ہدایت کارہ کے لیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آج بھی ان کی عزت کرتی ہوں، وہ ہماری سینئر ہیں، تاہم میرا کام کرنے کا انداز مختلف ہے، سنگیتا جی اور فلم مکھو کے لیے نیک تمنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں