نیتن یاہو

وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ ،ٹرمپ سے ملیںگے

تل ابیب(انٹرنیشنل نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ کے باوجود دورہ امریکا کےلئے روانہ ہو گئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔اسرائیل کے عربی زبان کے سرکاری ایکس اکاﺅ نٹ کے مطابق یہ دورہ ٹرمپ کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس میں دونوں رہنما دونوں ممالک سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کا گرفتاری وارنٹ موجود ہے۔ آئی سی سی نے نومبر 2024 میں نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ جنگ کے دوران مبینہ انسانیت کے خلاف جرائم پر وارنٹ جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں