واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت آنے اور امریکی اسلحہ ذخائر کے حوالے سے خدشات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں ایک اجلاس کے دوران دونوں اعلی حکام نے ممکنہ عسکری کارروائی کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہناتھا کہ اسلحے کے ذخائر سے متعلق تشویش ان متعدد نکات میں شامل تھی جن پر اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی۔