اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) پاکستان میں فی لٹر پٹرول پر مجموعی طور پر 108 روپے 67 پیسے مقامی ٹیکسز اور مارجنز عائد ہیں، جبکہ فی لٹر ڈیزل پر 96 روپے 86 پیسے کے مقامی ٹیکسز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات دستاویزات میں سامنے آئی ہے ،جس کے مطابق پٹرول پر 80 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ لیوی عائد ہے، اس کے علاوہ 7 روپے 16 پیسے فی لٹر فریٹ ریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
اسی طرح ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کلائمیٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ 4 روپے 53 پیسے فی لٹر فریٹ ریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن بھی قیمت کا حصہ ہیں۔