کیٹی پیری

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی کی منصوبہ بندی، نئی رپورٹس سامنے آ گئیں

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی شادی سے متعلق نئی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم ان کی شادی کی تقریب کی صدارت کریں۔

رپورٹ میں ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ گیون نیوسم ان دونوں کی پہلی پسند ہیں، گورنر نیوسم دونوں کے قریبی دوست اور حامی ہیں اور وہ جسٹن ٹروڈو کو اپنا ہم خیال جبکہ کیٹی پیری کو ایک بااثر شخصیت سمجھتے ہیں۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو اس وقت زیادہ تر وقت جنوبی کیلیفورنیا میں کیٹی پیری کی رہائش گاہ پر ایک ساتھ گزار رہے ہیں اور شادی کے بعد بھی وہ کیلیفورنیا میں ہی رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں