افتتاحی تقریب

گلاسگو میں کامن ویلیتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

گلاسگو(سپورٹس نیوز )کامن ویلیتھ گیمز کی افتتاحی تقریب گلاسگو میں منعقد ہوئی، پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے ہونے والی اس تقریب میں کنگ چارلس، ملکہ کومیلا اور برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم مہمان خصوصی تھے۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان سمیت 74 ممالک کے 3 ہزار سے زیادہ اتھلیٹس کے گلاسگو پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، افتتاحی تقریب میں ارشد ندیم نے مارچ پاسٹ کے دوران پاکستانی دستے کی قیادت کی۔

پاکستان کے 21 اتھلیٹس چھ کھیلوں اتھلیٹکس، سوئمنگ، جوڈو، جمناسٹک، لان بال اور جمناسٹک میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، برمنگھم گیمز میں پاکستان نے دو گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈل جیتے تھے۔پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی نے چیف ڈی مشنز اجلاس میں ملک کی نمائندگی کی، جس میں منتظمین نے افتتاحی تقریب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

گلاسگو میں موجود پاکستان دستے کے آفیشلز نے مختلف میٹنگزمیں شرکت کی، ایم این اے علی زاہد کی قیادت میں کامن ویلتھ سپورٹس منسٹرز میٹنگ میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاور حسین، کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل خالد محمود، یوکے میں پاکستان ہائی کمشن کی کونسلر نائئلہ اسرار بھی موجود تھیں۔اجلاس کے دوران علی زاہد نے کامن ویلتھ اسپورٹس کی ترقی پر پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا، تعاون کو مضبوط بنانے اور کامن ویلتھ سپورٹس کمیونٹی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے ملک کے عزم کو اجاگر کیا۔

پاکستانی وفد نے وزرا، سفارت کاروں اور کامن ویلتھ سپورٹس موومنٹ کے رہنماﺅں کے ساتھ کئی ملاقاتیں بھی کیں، ان ملاقاتوں کے دوران، وفد نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں باہمی تعاون کے مواقع، جاری اقدامات، اور ایسے مستقبل کے منصوبے شامل تھے جن کا مقصد تعاون کو مضبوط بنانا اور کامن ویلتھ بھر میں کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔واضح رہے کامن ویلتھ گیمز دو اگست 2026 تک جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں